Dr. Muhammad Naeem
Associate Professor
Institute of Urdu Language & Literature
PhD (Urdu)
محمد نعیم کا تدریسی سفر دو دہائیوں سے زائد عرصے پر پھیلا ہوا ہے۔ ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو، پنجاب یونیورسٹی لاہور آمد سے پہلے وہ یونیورسٹی آف سرگودھا اور جی سی یونیورسٹی لاہور میں تدریس و تحقیق کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ان کی تحقیقی دلچسپی کے میدان اردو فکشن، سماجی تھیوری ، ثقافتی مطالعات اور مابعد نوآبادیات ہیں۔ وہ ادب کا مطالعہ ثقافتی سرگرمی کی حیثیت سے کرتے ہیں۔ آج کل وہ جغرافیائی تنقید کی روشنی میں جدید اردو ادب کے نئے تجزیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی اب تک پانچ علمی کتب شائع ہو چکی ہیں، جن میں اردو ناول اور استعماریت (۲۰۱۷)، اردو ناول کا ثقافتی مطالعہ (۲۰۱۹) اور اردو ناول: کلامیہ اور استعماری تعمیریت(۲۰۲۵) تحقیق؛ نوبیل خطبات : معاشیات (۲۰۱۸) تراجم اور صورتِ حال از شاد عظیم آبادی (۲۰۲۲) تدوین کے زمروں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے بیسیوں علمی مضامین مختلف تحقیقی جرائد میں اشاعت کی منزل طے کر چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، برطانیہ اور ترکی میں متعدد بین الاقو امی کانفرنسوں میں اپنی تحقیق پیش کر چکے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں وہ تدریس کے ساتھ ساتھ ایم فل اردو پروگرام کے کوآرڈی نیٹر اور تحقیقی جرائد، بازیافت اور مجلہ تحقیق کے مدیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
|
|
PhD (Urdu)
Phone Number: 92-42-99210832
E-mail Address: naeem.urdu@pu.edu.pk
Institute of Urdu Language & Literature
|